بچہ کے اغواء اور فروخت کے الزام میں گداگر گرفتار

   

حیدرآباد ۔4 ۔ فروری (سیاست نیوز) ایس آر نگر پولیس نے معصوم بچے کا اغواء کر کے اسے فروخت کرنے کے الزام میں ایک گداگر کو گرفتار کرلیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس ایس آر نگر نے پرشورام نامی ایک گداگر کو گرفتار کرتے ہوئے مغویہ بچہ کو اس کے چنگل سے چھڑا لیا ۔