بچہ گود لینے کے بعد دو سال تک قیام کی پابندی ختم

   

نئی دہلی: حکومت نے پرواسی بھارتیہ اور ہندستانی نژاد لوگوں کے لئے ہندستان میں بچہ گود ل ینے کے بعد دو سال تک یہاں رہنے کی پابندی ختم کردی ہے ۔خواتین و اطفال کی فلاح وبہبود کی مرکزی وزارت کے ذرائع نے منگل کو یہاں بتایا کہ سنٹرل ایڈوپشن ریسورس اتھارٹی (سی اے آر اے ) کے اس سے متعلقہ التزامات میں تبدیلی کردی گئی ہے ۔ سی اے آر اے کے التزامات کے مطابق گود لینے کے عمل میں ہندستانی پرواسی بھارتیہ اور ہندستانی نزاد باشندوں کو مساوی سمجھا جائے گا۔ اس کے بعد بچہ گود لینے کے بعد کسی بھی پرواسی بھارتیہ اور ہندستانی نزاد کے شخص کو دو برس تک ملک میں رہنے کی پابندی ختم ہوجائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ حالانکہ بچوں کو گود لینے کے بعد ان کی دو برس تک نگرانی کا نظام جاری رہے گا۔ہندستان سے باہر جانے والے پرواسی بھارتیوں اور ہندستانی نزاد لوگوں کی نگرانی ہندستانی سفارتخانوں اور ہائی کمشنروں کے ذریعہ کی جائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ ہندو میرج ایکٹ میں شامل ہونے والے ہندو، سکھ، بودھ اور جین کمیونٹی کے لوگوں کو گود لئے گئے بچوں کوبیرون ملک لے جانے کے لئے عدالت سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔