’بچے دو ہی اچھے‘ کے فیصلے پر شہزادہ ہیری اور میگھن کو ایوارڈ

   

اونٹاریو۔ برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن کو ایک فلاحی ادارے نے اپنے خاندان کو دو بچوں تک محدود رکھنے کے فیصلے پر ایوارڈ دیا ہے۔ برطانوی اخبار ایونننگ اسٹینڈرڈ کی ایک رپورٹ کے مطابق پاپولیشن میٹرز نامی برطانوی فلاحی ادارے نے کہا ہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن کو اپنی بچی کی پیدائش کے بعد مزید بچے پیدا نہ کرنے کے سماج دوست فیصلے پر خصوصی ایوارڈ دیا جا رہا ہے۔ شہزادہ ہیری اور میگھن کے ہاں رواں برس چار جون کو بیٹی للی بیٹ ڈیانا کی پیدائش ہوئی تھی۔ اس سے قبل چھ مئی 2019 کو اس جوڑے کے ہاں ایک بیٹا آرجی ماؤنٹ بیٹن ونڈرسن پیدا ہوا تھا۔ سسٹین ایبل پاپولیشن کے لیے کام کرنے والے برطانوی فلاحی ادارے نے اس جوڑے کو دوسرے خاندانوں کے لیے رول ماڈل قرار دیا ہے۔ فلاحی ادارے کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’شہزادہ ہیری اور میگھن نے دو بچوں تک محدود رہنے کا علانیہ فیصلہ کر کے اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کو یقینی بنانے کی کوشش کی ہے۔