بڈم پلی گرام پنچایت کیلئے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد منتخب

   

حیدرآباد ۔ 28 جنوری ( پی ٹی آئی ) اس کو خاندانی سیاست کہا جائے یا پھر ایک خاندنی پیشہ کہا جائے لیکن حقیقت یہ ہے کہ تلنگانہ میں 21جنوری کو پہلے مرحلے کے تحت منعقدہ پنچایت انتخابات میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد گرام پنچایت کے مختلف عہدوں پر منتخب ہوئے ہیں ۔ ریڈی شنکر بڈم پلی گرام پنچایت کے سرپنچ منتخب ہوئے ہیں ۔ شنکر کی ماں ، بیوی ، بھائی اور بھاوج وارڈ ممبرس کی حیثیت سے منتخب ہوئے ۔ شنکر کی بیوی کو اُپ سرپنچ( نائب سرپنچ ) منتخب کرلیا گیا ۔ اس گرام پنچایت میں 8ارکان ہیں جن کے منجملہ چار کا ایک ہی خاندان سے تعلق ہے ۔ اُپ سرپنچ کو بلامقابلہ منتخب کرلیا گیا ۔