بڈگام :جنگجوؤں کے 5 مددگار گرفتار

   

سری نگر۔ 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے خاصاحب علاقے میں سیکورٹی فورسز نے ہفتہ کی صبح لشکر طیبہ نامی جنگجو تنظیم سے وابستہ 5 اعانت کاروں کو گرفتار اور جنگجوؤں کی ایک خفیہ ٹھکانے سے اسلحہ اور قابل اعتراض مواد بر آمد کیا ہے ۔بڈگام پولیس، 53 آر آر اور 153 بٹالین سے وابستہ سی آر پی ایف کی ایک ٹیم نے خانصاحب کے آری زال گاؤں سے آپریشن کے دوران لشکر طیبہ سے وابستہ ظہور وانی نامی ایک اعانت کار کو گرفتار کیا۔