بڑا حادثہ ٹلا‘ نمازیوں کے بیچ سے گذری تیز رفتار کار

,

   

پولیس کے محاصر کے بعد بھی ہوا فرار

واسی‘کھرجی۔ ایک تیز رفتار ہانڈا سٹی کار گیتا کالونی کی طرف سے ائی۔ ڈرائیور اسے کھرجی کی بڑی مسجد کے آگے کی سڑک پر لے جانے لگا۔

YouTube video

لوگوں نے اس کو روکنے کی کوشش کی۔ پولیس نے بھی اپنی جیپسی اڑا دی۔

لیکن وہ نہیں روکا۔ پولیس اور عوام نے جب اس کا پیچھا کیاتو اس نے رفتار بڑھادی۔ وہ موقع سے فرار ہوگیا۔ غنیمت یہ رہا کر کی لپیٹ میں کوئی نہیں آیا‘ ورنہ بڑا حادثہ ہوسکتا تھا۔

پولیس نے اقدام قتل کامعاملہ درج کرنے کے بعد ملزم ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔

جگت پور رتھانے میں معاملے کو لے کر جمع بھیڑ میں شامل ایک چشم دید نے بتایا کہ نماز ادا ہوچکی تھی‘ لوگ سڑک سے اٹھ گئے تھے‘ اگر کاروہاں سے کچھ دیر قبل گذرتی تو بڑا حادثہ ہوسکتاتھا۔

شاستری نگر کے ارام پارک علاقے میں رہنے والے زبیر عالم کے بیان پر پولیس نے ائی پی سی کی دفعہ307کے تحت مقدمہ درج کیاہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہاکہ چہارشنبہ کی صبح قریب8:30بجے وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ کھرجی کی بڑی مسجد کے باہر سرک پر نماز پڑھ رہے تھے۔

اس دوران گیتا کالونی کی طرف سے ایک تیز رفتار ہانڈا سٹی کار ائی اور لوگوں سے ٹکراتے ہوئے گوئند پور کی طرف چلی گئی۔

ان کا الزام ہے کہ جان سے مارنے کی غرض سے وہاں ائی تھی‘ جس کا لوگوں نے پیچھا کیاتھا۔ کار میں ایک لڑکا او ردو لڑکیاں سوار تھیں۔

اس دوران کئی طرح کی افواہوں کا بازار گرم ہوگیا۔

قریب تین گھنٹوں تک ہجوم جگت پور تھانے میں اکٹھارہا۔ ڈی ایس پی (شاہادار) میگھنا یادو نے بتایا کہ کسی کو کوئی بڑا زخم نہیں آیا ہے۔

کار مدھو وہارتھانے کے علاقے سے 30مئی کو چور ی کی گئی تھی۔لگ رہا ہے کہ پکڑے جانے کے ڈر سے ملزم نے کار کی رفتار بڑھادی ہے۔