بڑودا کی رائل فیملی کا محل برطانوی پیالیس سے چار گنا بڑا

,

   

بڑودا: گجرات میں رائل فیملی آف بڑودا ایسے منشن میں رہتی ہے جس کی جسامت یا جس کا رقبہ برطانیہ کے بکھنگم پیالیس سے چار گنا زیادہ ہے۔ یہ شاہی خاندان کے پاس 1886ء کی Benz Patent Motorwagen کار ہے جو بانی کال بنس کی بنائی گئی پہلی گاڑی ہے۔ اس فیملی کے اثاثہ جات کی قدر 20,000 کروڑ روپئے سے زیادہ ہے۔ موجودہ طور پر اس خاندان کے وارث سمر جیت سنہہ گائیکواڈ ہے۔ وہ گائیکواڈ شاہی خاندان کے وارث ہیں جس نے بڑودا پر اوائل 18 ویں صدی عیسوی سے 1947ء تک حکمرانی کی۔ یہ رائل فیملی ایسی عالیشان سہولتوں اور ایسے زبردست انفراسٹرکچر کے ساتھ زندگی گزارتی ہے جن میں قدیم ثقافت سے لیکر نئے فن تعمیر اور اختراعی چیزوں کی آمیزش ملتی ہے۔ سمرجیت سنہہ گائیکواڈ 2012ء میں اپنے والد رنجیت سنہہ گائیکواڈ کے دیہانت کے بعد اس بڑی ملکیت کے سربراہ ہوئے ۔ وہ اپنی نوجوانی میں فرسٹ کلاس کرکٹر رہے اور اب وہ موتی باغ اسٹیڈیم میں ایک کرکٹ اکیڈیمی چلاتے ہیں۔ 57 سالہ سمرجیت سنہہ نے 2002ء میں رادھیکا راجے سے شادی کی جو ایک جرنلسٹ رہی ہیں۔ رادھیکا کا تعلق ونکانیر رائل فیملی سے ہے۔ ان کے والد ڈاکٹر ایم کے رنجیت سنہہ جھالہ رائل ٹائٹل کو چھوڑ کر آئی اے ایس آفیسر بنے اور اسی بات نے رادھیکا کو جرنلزم اور تصنیف کی طرف راغب کیا۔