نئی دہلی ۔ 16 ستمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) بائیں بازو کی پارٹیاں حکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف مشترکہ احتجاج کا اہتمام کریں گے ۔ پیر کو جاری کردہ بیان کے مطابق پانچ لیفٹ پارٹیوں کے قائدین سیتارام یچوری ، ڈی راجہ ، دیپانکر بھٹاچاریہ ، دیبا براتا بسواس اور شیتی گوسوامی نے کہاکہ یہاں 20 ستمبر کو جوائنٹ کنونشن کا اہتمام کیا جائے گا ۔ انھوں نے اس کنونشن کا مقصد عوام میں معاشی سست روی کے بارے میں بیداری پیدا کرنا بتایا ہے ۔