بڑی خبر:مسعود اظہر کو پاکستان سے بھی ملاجھٹکا، املاک ضبط کرنے کا حکم، سفر پر بھی لگائی پابندی

,

   

Ferty9 Clinic

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ذریعے بدھ کو جیش محمد سرغنہ مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دئے جانے کے ایک دن بعد ہی پاکستان نے بھی اس پر پابندی عائد کردی ہے۔ پاکستان نے مسعود اظہر کی سبھی املاک کو ضبط کرنے اور ملک کے اندر۔باہر سفر کرنے پر بھی پابندی لگانے کا خصوصی اعلان کردیا ہے۔

بدھ کو جاری اطلاع میں پاکستان کی وزارت خارجہ نے کہا، وفاقی حکومت یہ حکم دیکر خوش ہے۔ کہ اظہر کے خلاف قرارداد 2368 (2017) کو مکمل طور پر نافذ کیا جائے’۔

پاکستان حکومت نے افسران کو ہدایت دی کہ اطلاع کے مطابق مسعود اظہر کے خلاف پابندی پر کارروائی کی جائے۔پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے بدھ کو کہا تھا کہ پاکستان مسعود اظہر پر لگائی گئی پابندیوں کو فوراً  نافذ کرے گا۔