بڑی خبر: آج شام 6 بجے ایک بارپھرکرناٹک وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے بی ایس یڈیورپا

,

   

کرناٹک میں تیزی سے بدل رہے سیاسی حالات کے تحت بی جےپی کے لیڈربی ایس یڈیورپا نے جمعہ کو گورنر وج بھائی والا سے ملاقات کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا۔گورنر آج شام چھ بجے یڈیورپا کو وزیراعلی عہدے کا حلف دلائیں گے۔گورنر سے ملاقات کرنے کے بعد بی ایس یڈیورپا نے کہا،’’گورنر نے مجھے حکومت بنانے کےلئے مدعو کیاہے اور اس سلسلے میں ایک خط سونپا ہے۔

بی ایس یڈیورپا نے گورنر سے ملاقات کرکے 105ارکان اسمبلی کی حمایت والا خط سونپا اور بتایا کہ انہیں قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا ہے۔ حلف برداری پروگرام میں شامل ہونے کےلئے کانگریس لیڈر سدھارمئیا ،سابق وزیراعلی ایچ ڈی کمارسوامی کو بھی دعوت دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کرناٹک اسمبلی میں ایچ ڈی کمار سوامی کی قیادت والی کانگریس جنتادل(سیکولر)اتحادی حکومت 24جولائی کو اعتماد کا ووٹ حاصل نہیں کر پائی تھی۔ کانگریس -جے ڈی (ایس) کو صرف 99اور بی جےپی کو 105 ووٹ ملے تھے۔اس کے بعد بی ایس یڈیورپا کے وزیراعلیٰ بننے کا راستہ صاف ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ بی جےپی کی کرناٹک یونٹ کے لیڈروں نے جمعرات کو ہی نئی دہلی میں بی جےپی کے قومی صدر امت شاہ اور کارگزار صدر جے پی نڈا سے ملاقات کرکے ریاست کی موجودہ سیاسی صورت حال کی اطلاع دی تھی۔