بڑی کوڑبگل میں مسلمانوں کا زبردست احتجاج

   

پٹلم ۔ 29 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی جکل کے بڑی کوڑ بگل منڈل میں گنیش نمرجن کے موقع پر نور تلنگانہ رپورٹر ودے نے مسلمانوں کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کیا جس سے بڑی کوڑبگل کے مسلمانوں میں تشویش پائی گئی۔ کوآپشن ممبر جعفر شاہ کے ہمراہ مسلمانوں کا وفد پولیس اسٹیشن اور تحصیلدار کو شکایت درج کرکے امبیڈکر چوراہے پر زبردست احتجاج منظم کیا۔ جعفر شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ پچاس سال سے بڑی کوڑبگل میں مقیم ہیں۔ ہندو ۔ مسلم یکجہتی کے ساتھ گذر بسر کررہے ہیں۔ ودے نے آج مسلمانوں کو ٹھیس پہنچایا ہے۔ قانون اس کو سخت سے سخت سزا دے۔ بڑی کوڑبگل کے مسلم تاجروں نے نماز جمعہ تک اپنے اپنے کاروبار کو بند رکھا یہاں ذکر کرنا ضروری ہے کہ مسلمانوں نے کوئی جذباتی حرکت نہیں کی۔ صبر و تحمل سے کام لیا ورنہ فسادات برپا ہوتے تھے۔ اتحاد و اتفاق کے ساتھ ریالی کی شکل میں نکلے اور احتجاج کرکے خاموشی سے چلے گئے۔