اجزا: بکرے کی ران ایک عدد، نمک حسب ذائقہ،کالی مرچ پاؤڈر ایک چمچہ، لہسن پیسٹ ایک چمچہ، سرکہ ایک چمچہ6 املی گاڑھا پیسٹ چار چمچے، قلمی شورہ ایک چوتھائی چمچہ (توے پر بھون کر پیس لیں)، ادرک پیسٹ دو چمچے، تیل ایک کپ۔
ترکیب :نمک، کالی مرچ، لہسن، ادرک، سرکہ‘ املی، قلمی شورہ، کا پیسٹ بنا لیں۔ران پر گہرے گٹ لگا لیں۔ مسالہ اچھی طرح لگا کر ران کو دو دن کیلئے فریج میں رکھ دیں اور کسی ڈوری سے باندھ دیں، اس دوران کانٹے سے گود لیں۔ایک کھلی دیگچی میں دو گلاس پانی اور ران ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔ران کا پانی خشک ہونے پر ران نکال لیں اوون کو پری پیٹ کر لیں۔ 6150C پر دس منٹ کیلئے اس کے بعد 180C پر سینک لیں۔اوپر سے تیل لگا دیں یا توے پر تیل گرم کریں، ران کو دونوں طرف سے سینک لیں اور گرم گرم سرو کریں۔