بکرے کے گوشت کی اعظم ترین قیمت 700 روپئے کیلو‘ حکومت کا فیصلہ

   


حیدرآباد۔حکومت نے گوشت قیمتوں میں اضافہ کو روکنے بکرے کے گوشت کی قیمت اعظم ترین 700 اور اقل ترین 600 روپئے متعین کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ضلع کلکٹرس کو ہدایات میں کہا گیا کہ جو تاجرین زیادہ قیمت وصول کر رہے ہیں ان کے لائسنس منسوخ کئے جائیں۔ ریاست میں برڈ فلو کے خوف سے فائدہ اٹھا کر گوشت کی قیمت میں اضافہ کرنے والے تاجرین کے خلاف کاروائی میں شدت پیدا کریں۔ شہر و اضلاع میں تاجرین کی من مانی کے خلاف شکایات پر حکومت نے تاجرین کی فیڈریشن سے بات کرنے کے بعد یہ قیمت متعین کی ہے ۔ اس سے زیادہ وصول کئے جانے پر کاروائی کی جائے گی۔ محکمہ افزائش مویشیاں اور دیگر محکمہ جات کے عہدیداروں اجلا س کے دوران تاجرین کے ساتھ مذاکرات کے بعد ضلع انتظامیہ و بلدیات کو ہدایت دی کہ غیر مجاز گوشت فروخت اور من مانی قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے ۔