کابل : طالبان حکومت نے افغانستان کے بگرام ایئر بیس امریکہ کو دینے سے متعلق خبروں پر باضابطہ بیان جاری کردیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان طالبان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے بگرام ایئرپورٹ کی امریکہ حوالگی سے متعلق خبروں کو پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایئر بیس پر مکمل طور پر ہمارا کنٹرول ہے۔ذبیح اللہ مجاہد نیس مزید کہا کہ یہ کسی طرح بھی ممکن نہیں ہوسکتا کہ ایئربیس کو امریکہ کے زیر انتظام دیدیا جائے۔ترجمان طالبان نے مزید کہا کہ ہمارے ملک کو کسی غیر ملکی فوجی کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی امارتِ اسلامیہ اس کی اجازت دے گی۔یاد رہے کہ سب سے پہلے یہ خبر بلغارین ملٹری ڈاٹ کام نے افغان خبر رساں ادارے کے حوالے سے نشر کی تھی۔جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ طالبان کی رضامندی سے امریکہ نے بگرام ایئر بیس کا کنٹرول سنبھال لیا اور امریکی فوجی طیارہ، بشمول ایک C-17 طیارے کے جنگی ساز و سامان کے ساتھ پہنچ چکا ہے۔