ممبئی۔ بگ باس کے گھر میں عاصم ریاض نے جب ہیمانشی کھرانا کو شادی کی پیشکش کی تو پنجابی گلوکارہ کو یہ تجویز بہت’فلمی‘لگی اور کہاکہ وہ انہیں اس رشتے پر غور کرنے کے لئے کچھ وقت درکار ہے
Kya #HimanshiKhurana ko @imrealasim ke liye feelings nahi hai? Ya unhe rok raha hai Asim ka koi secret?
Dekhiye aaj raat 10:30 baje.Anytime on @justvoot @Vivo_India @BeingSalmanKhan #BiggBoss13 #BiggBoss #BB13 #SalmanKhan pic.twitter.com/frRDphw8iz
— Bigg Boss (@BiggBoss) January 31, 2020
ہیمانشی کا گھر دوبارہ داخلہ
رشتہ کی بنیاد پر اس ہفتہ کا کھیل رہا جس کے ساتھ ہیمانشی عاصم کا کنکشن بن کر گھر میں دوبارہ داخل ہوئی۔
اپنے سابق بوائے فرینڈ کے ساتھ تعلقات برخواست کرنے کا جیسے ہی ہیمانشی نے انکشاف کیا‘ عاصم نے اس کے لئے اپنے جذبات کا اظہار کرنے میں دیر نہیں کی اور وہ اپنے گھٹنوں پر بیٹھ کر ہیمانشی کے ساتھ شادی کی پیش کش کردی۔
عاصم نے اس سے کہاکہ وہ اس سے بے انتہا محبت کرتا ہے اور وہ اپنی ساری زندگی اسی کے ساتھ گذارنا چاہتا ہے
https://www.youtube.com/watch?v=SCJZJsYWgiI&feature=emb_title
ہیمانشی کے جذبات
آنے والے ایپیسوڈ میں ہیمانشی کو آپ اپنی ساتھی رشمی دیسائی کے ساتھ یہ بات کرتے ہوئے دیکھیں گے کہ عاصم کے متعلق ان کے جذبات اس قدر مضبوط نہیں ہیں۔نئے پرمو ویڈیو میں رشمی کو ہیمانشی سے یہ کہتے ہوئے دیکھا جارہا ہے کہ عاصم اس سے محبت کرتا ہے اور وہ اس قدر عاصم سے محبت نہیں کرتی ہے۔
جس پر ہیمانشی کہتی ہے ”جذبات فطری ہوتے ہیں‘ اگر کوئی میرے متعلق جذبات میں اضافہ کررہاہے تو اس کی ذمہ دار میں کیسے ہوسکتی ہوں؟“۔
رشمی ہیمانشی سے کہتی ہے”جس انداز میں تم دونوں ایک ساتھ دیکھے جارہے ہیں‘ وہ ایک بوائے فرینڈ اور گرل فرینڈ کی طرح ہی ہے۔ اور مجھے صاف طور پر کہنے دیں۔
یہ ایک دوستی نہیں ہے“۔
دونوں کی بات چیت آگے بھی ہوتے اور اس میں گھر کے باہر جانے کے بعد جو معلومات ہیمانشی کو عاصم کے متعلق ہوئی ان کا ذکر بھی وہ رشمی سے کرتی ہے۔
اور ہیمانشی رشمی کی بات کا ردعمل دیتے ہوئے کہتی ہے کہ’عاصم نے جذبات کا اظہار کیا‘ مگر وہ فلمی لگ رہاتھا“۔
مجھے اس رشتے کے متعلق سونچنے کے لئے مزید کچھ وقت درکار ہے