بگ باس سیزن 13 سلمان خان اکیلے ہوسٹ نہیں کریں گے

   

ریالٹی شو بگ باس 13 شروع ہونے میں ابھی کئی ماہ باقی ہے، لیکن اس سے پہلے ہی شو سے جڑی نئی نئی خبریں سامنے آنے لگی ہیں۔ کنٹسٹنٹس سے لے کر شو کے ہوسٹ سلمان خان تک ہر روز کچھ نیا سامنے آرہاہے، ایسے میں اب جو نئی خبر سامنے آئی وہ دلچسپ بھی ہے اور حیران کرنے والی بھی ہے۔ خبر ہے کہ اس بار شو کو سلمان خان اکیلے ہوسٹ نہیں کریں گے۔ جی ہاں بگ باس کے سب سے بہترین ہوسٹ مانے جانے والے سلمان خان کے ساتھ اس بار کوئی فی میل اسٹار سلمان کے ساتھ شو کو ہوسٹ کرسکتی ہیں حالانکہ وہ کون ہوگی اس بارے میں ابھی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے، لیکن اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ شو میں بڑی تبدیلی ہوگی، لیکن پچھلے کئی سالوں سے سلمان اکیلے ہی شو ہوسٹ کرتے آئے ہیں، ایک باوثوق ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق سلمان نے محسوس کیا کہ اس سال کے سیزن میں کچھ نیا پن لانے کے لئے میکرز کو ایک فی میل ہوسٹ رکھنی چاہئے تاکہ وہ شو میں نیا پن لاسکے حالانکہ اس بارے میں ابھی کچھ کنفارم نہیں ہے۔ وحیسے آپ کو بتادیں کہ اس سے قبل بگ باس کو امیتابھ بچن، ارشد وارثی، سنجے دت، فرح خان اور شلپا شیٹی ہوسٹ کرچکے ہیں حالانکہ سلمان خان اس شو سے طویل وقت یعنی سیزن 4 سے جڑے ہوئے ہیں۔ ایک اور ملی اطلاع کے مطابق سلمان کے ساتھ کیٹرینہ کیف بھی اس شو کی میزبانی کرسکتی ہیں۔