بگ باس شو پر پابندی کیلئے آندھراپردیش ہائیکورٹ میں درخواست

   


حیدرآباد ۔30 ۔ ستمبر (سیاست نیوز) بگ باس شو پر پابندی عائد کرنے کیلئے آندھراپردیش ہائی کورٹ میں مفاد عامہ درخواست دائر کی گئی۔ درخواست گزار کی جانب سے شکایت کی گئی ہے کہ بگ باس شو میں آئی بی ایف گائیڈ لائینس کی خلاف ورزی کی گئی ہے اور عریاں مناظر پیش کئے جارہے ہیں جس کے نتیجہ میں سماج میں ماحول بگڑسکتا ہے ۔ درخواست گزار کی جانب سے شیو پرساد ریڈی ایڈوکیٹ نے دلائل پیش کئے ۔ عدالت نے بگ باس شو میں عریانیت کے مظاہرہ پر برہمی کا اظہار کیا اور 1970 دور کے فلموں کی یاد دلائی جس میں تہذیب اور اخلاق کا بھر پور خیال رکھا جاتا تھا ۔ مرکزی حکومت کے وکیل نے موقف پیش کرنے کیلئے عدالت سے وقت مانگا۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت 11 اکتوبر کو مقرر کی