’بگ باس ‘ کیلئے سلمان نے فیس 100 کروڑ بڑھا دی

,

   

ممبئی ۔ 22 جون (سیاست ڈاٹ کام) سلمان خان نے اپنی فیس 100 کروڑ روپے تک بڑھادی ہے۔ میڈیا رپورٹس کی مانیں تو یہ بڑی خبر ہے لیکن اس کا کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ ان دنوں ریالٹی شو ’بگ باس‘ کے 13ویں سیزن کے تعلق سے طرح طرح کی خبریں گردش کررہی ہیں۔ کبھی کنٹسٹنٹ کی فہرست کا افشاء ہوجاتا ہے تو کبھی ہوسٹ بدلنے کی خبریں آتی ہیں۔ وہیں ’بگ باس‘ کے ہوسٹ یعنی سلمان خان کی فیس کے بارے میں خبریں آرہی ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ سلمان خان نے اس مرتبہ اپنی فیس بڑھا دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کی مانیں تو اس مرتبہ سلمان نے اپنی فیس 100 کروڑ روپے تک بڑھادی ہے۔ سلمان خان گزشتہ 9 سال سے بگ باس شو کی میزبانی کررہے ہیں۔ شو کے 13 ویں سیزن میں بھی سلمان خان ہی نظر آئیں گے۔ بتایا جارہا ہے کہ بگ باس 13 کیلئے سلمان خان تھوڑی بہت نہیں بلکہ 400 کروڑ کی فیس لینے والے ہیں۔ہر ویک اینڈ ٹی وی پر نظر آنے کیلئے سلمان خان کو تقریبا 30 کروڑ روپے ملیں گے۔ یہ صرف دو دنوں کی فیس ہے۔ شو 13 ہفتوں تک چلتا ہے اور سلمان خان صرف ہفتہ اور اتوار کو ویک اینڈ کا وار میں نظر آتے ہیں۔سلمان خان جملہ 26 ایپی سوڈ میں نظر آئیں گے اور ان ایپی سوڈ میں نظر آنے کیلئے سلمان خان 400 کروڑ روپے وصول کریں گے۔ بتایا جارہا ہے کہ سلمان خان ٹی وی پروڈکشن میں داخل ہونا چاہتے ہیں۔