بگ باس سیزن 13 کی تیاریاں میکرز نے شروع کردی ہیں۔ شو کے کانٹنٹس کے ناموں سے لے کر لوکیشن تھیم سے جڑی نئی نئی خبریں ہر روز سامنے آرہی ہیں۔ یہ کنفارم ہوچکا ہے کہ یہ سیرن بھی سلمان خان ہی ہوسٹ کریں گے۔ اب اس سیزن سے جڑی نئی خبر سامنے آئی ہے۔ خبر کے مطابق بگ باس 13 کی تھیم ’’ہارر بیس ‘‘ ہوسکتی ہے لیکن ابھی ہارر تھیم کو لے کر بات فائنل نہیں ہو پائی ہے۔ سیزن 12 کی تھیم عجیب جوڑی تھی ایسے میں ٹی آر پی کو بڑھانے کے لئے میکرز تڑکا تذکا شو میں لگاسکتے ہیں۔ اگر ہارر کانسپٹ طے کرتے ہیں۔ تو یہ واقعی یونیک ہوگا اس سے قبل کسی ریالٹی شو میں ایسا کانسپٹ دیکھنے کو نہیں ملا ہے۔ بگ باس ہر بار کچھ نیا لاتے ہیں اس بار کا یہ نیا انداز فائنس کو پسند آسکتا ہے۔ ویسے بھی ان دنوں ٹی وی شو بھی کئی ہارر بیس آرہے ہیں۔ وہیں پہلے اطلاع مل چکی ہے کہ سلیبرٹیز اور عام کانسٹنٹ کی تھیم پر یہ شو متاثر نہیں کر پایا تھا۔ ایسے میں یہ میکرز کی بڑی تبدیلی ہوسکتی ہے۔ پچھلے سال بگ باس 12 کے فلاپ ہونے کے بعد کانٹسٹنٹ کے انتخاب پر کافی سوال اٹھے تھے۔