بگ باس14: سلمان خان کی فیس‘ امکانی شراکت داروں کا انکشاف

,

   

ممبئی۔بگ باس14کے امکانی شراکت داروں اور شو کے میزبان سلمان خان کی فیس کا انکشاف ہوا ہے۔

بگ باس کے میزبان کی فیس
بالی ووڈ ہنگامہ کی رپورٹ کے بموجب مذکورہ شو کے منتظمین نے مبینہ طور پر شو کے سیزن 14کی میزبانی کے لئے اس اداکار ہو 250کروڑ کی پیشکش کی ہے۔

اس رپورٹ میں یہ بھی دعوی کیاگیا ہے کہ ہر ہفتہ سلمان کو20.5کروڑ کی ادائیگی کرنا پڑیگا۔پچھلے سال اداکارہ کو ہر ہفتہ 12-14کروڑ روپئے ادا کئے گئے تھے۔

بگ باس کے 13سیزن میں سے اداکار نے دس میں میزبانی کی ہے

سال2011میں انہوں نے شو میں شمولیت اختیار کی
ممکن ہے کہ اکٹوبر میں مذکورہ شو کی نشریات شروع ہوجائیں گی۔

اس سال وی او او ٹی پر یہ 24X7نشرکیاجاتارہے گا۔

انڈین ایکسپریس کی خبر ہے کہ کرونا وائرس وباء کی وجہہ سے گھر میں داخل ہونے سے قبل شراکت داروں کو مقررہ قرنطین وقت گذارنا پڑے گا۔

بگ باس14کے امکانی شراکت دار
امکانی شراکت دار جو بگ باس14میں ہوں گے وہ جسمین بھاسین‘نیا شرما‘ پاوترا پونیا‘ نشانت ملکانی‘ نائینا سنگھ‘ جان کمار سانو اور سارہ گرپال ہیں۔

ہمیشہ کے لئے بیڈ فرینڈ
پچھلے سال شو اس وقت تنازعہ میں گھیر گیاتھا جب کرنی سینا نے ریالٹی ٹی وی شو پر امتناع عائد کرتے ہوئے اس پر الزام عائد کیاتھا کہ

’ہمیشہ کے لئے بیڈ فرینڈ‘ کے نام پر دئے گئے ٹاسک میں عریانیات کو اجاگر کیاجارہا ہے۔

اس کو ”انتہائی افسوسناک“ قراردیتے ہوئے مذکورہ تنظیم نے یونین منسٹر برائے انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ پرکاش جاویڈویکر نے مکتوب لکھ کر زوردیاکہ شوپر امتناع عائد کیاجائے

اور کلرس چینل کے سی ای او کے بشمول بگ باس کے ڈائرکٹرس‘ پروڈیوسرس اور دیگر کے خلاف ایف ائی آر درج کی جائے