بھاؤنا کانت جنگی مہم کیلئے اہل پہلی خاتون پائیلٹ

,

   

نئی دہلی۔ 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) لیفٹننٹ بھاؤنا کانت نے آج تاریخ رقم کرتے ہوئے انڈین ایرفورس (اے آئی ایف) کی وہ پہلی خاتون پائیلٹ بن گئیں جو کسی جنگجو لڑاکا طیارہ پر جنگی کارروائی کی اہل قرار دی چکی ہیں۔ اے آئی ایف کے عہدیداروں نے کہا کہ بھاؤنا کانت مگ ۔ 21 بائسن طیارہ کے ذریعہ دن کے اوقات جنگی کارروائیوں کو چلانے کا نصاب مکمل کرچکی ہیں۔ آئی اے ایف کے ترجمان گروپ کیپٹن انوپم بینرجی نے کہا کہ ’وہ کسی لڑاکا طیارہ پر دن کے دوران جنگی کارروائیوں کی تکمیل کی اہلیت حاصل کرنے والی پہلی خاتون جنگجو پائیلٹ بن گئی ہیں۔ بھاؤنا کانت فی الحال بیکانیر کے نال بیس پر تعینات ہیں۔ ایک دوسرے عہدیدار نے کہا کہ انہیں رات کے اوقات جنگی کارروائیوں کے مشن کی تربیت مکمل کرنے کے بعد رات کے اوقات جنگی کارروائیاں چلانے کی اجازت بھی دی جائے گی۔