بھائی کے ہاتھوں دوسرے بھائی کا قتل شاستری پورم میں دل دہلانے والا واقعہ

   

حیدرآباد /8 فروری ( سیاست نیوز ) حیدرآباد کے علاقہ شاستری پورم میں دل دہلادینے والی قتل کی واردات پیش آئی جہاں ایک بھائی نے دوسرے بھائی کا قتل کردیا ۔ اطلاعات کے مطابق اسماعیل نامی شخص نے اپنے بھائی رحمان کا گلا کاٹ کر قتل کردیا ۔ قتل کی وجوہات کا فوری پتہ نہ چل سکا تاہم جائیداد کا تنازعہ ہی اس سنگین واردات کی اصل وجہ مانی جارہی ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق حملہ آور کا کہنا ہے کہ اس نے پہلے حملہ نہیں کیا اس کا بھائی چونکہ ذہنی طور پر معذور ہے وہ اس پر حملہ کرنے کیلئے آیا تھا اور اس نے بچاؤ کے دوران حملہ کردیا ۔ بھائی کو ذہنی معذور قرار دینے والے بھائی کا قتل کرنے والے شخص سے پولیس پوچھ تاچھ کر رہی ہے ۔ اس واقعہ سے علاقہ میں سنسنی پیدا ہوگئی ۔ اطلاع کے بعد پہونچی پولیس نے ضابطہ کی کارروائی کے بعد مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ ع