-بھارتی میوزک کمپنی ٹی سیریز نے اپنے یوٹیوب چینل سے پاکستانی گلوکاروں کے تمام گانے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے

,

   

کے مطابق ٹی سیریز نے ابتدائی طور پر پاکستانی گلوکار عاطف اسلم اور راحت فتح علی کے گانے یوٹیوب چینل سے ہٹا دیئے ہیں۔

ٹی سیریز کی جانب سے یہ اقدام بھارت میں دائیں بازو کی انتہا پسند سیاسی جماعت ‘شیو سینا’ کی جانب سے دی گئی دھمکیوں کے بعد کیا گیا۔

ہندو انتہا پسند جماعت نے تمام پاکستانی گلوکاروں اور فنکاروں کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

شیو سینا کی جانب سے دھمکی دی گئی ہے کہ پاکستانی فنکاروں کی حوصلہ افزائی کرنے والی بھارتی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ان دھمکیوں کے بعد ‘ٹی سیریز’ کے لیے کافی مشکل صورتحال پیدا ہوگئی ہے کیونکہ بھوشن کمار نے 2 نئے گانوں کے لیے راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم سے معاہدہ کیا تھا۔

خیال رہے کہ ٹی سیریز نے یہ فیصلہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں ہونے والے واقعے پر ہندو انتہا پسند تنظیم کی دھمکیوں کے بعد کیا۔

چند روز قبل بھارتی اداکار، لکھاری اور شاعر جاوید اختر اور ان کی اہلیہ اداکارہ شبانہ اعظمی نے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے آرٹس کونسل میں ہونے والے اردو کے شاعر کیفی اعظمی کے پروگرام میں شرکت کرنا تھی، بعد ازاں انہوں نے پاکستان آمد سے معذرت کرلی تھی۔