بھارت آسٹریلیا دوسرا ونڈے مقابلہ! کیا بارش بنے گی رکاوٹ ، جانیے مکمل رپورٹ

   

وشاکھاپٹنم:مسلسل کامیابیاں حاصل کر رہی رہی بھارتی کرکٹ ٹیم دوسرے ونڈے انٹرنیشنل میں آج اتوار کے دوپہر ایک بجے آسٹریلیا سے میچ کھیلے گی۔ یہ میچ وشاکھاپٹنم کے ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی( اے سی اے وی ڈی سی اے کرکٹ اسٹیڈیم) میں کھیلا جائے گا۔ اس میچ پر بارش کا سایہ منڈرا رہا ہے۔ میچ والے دن وشاکھاپٹنم میں تیز گرج و چومک کےساتھ بارش کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ پچ کو پوری رح سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔ ملک کے کئی ریاستوں میں موسم نے اچانک اپنا مزاج بدلا ہے۔ دہلی سمیت کئی ریاستوں میں ہفتہ کو جم کر بارش ہوئی ہے، کرناٹک کے بھی کئی حصوں میں کل رات جم کر بارش ہوئی ہے۔ وشاکھاپٹنم کا حال بھی کچھ اس طرح ہی ہے۔میچ والے دن یعنی آج آسمان میں پورے دن بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔ حالانکہ بارش کے شام 5 بجے آنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جس سے میچ میں خلل پڑ سکتا ہے۔ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق وشاکھاپٹنم میں میچ والے دن درجہ حرارت 26 ڈگری سیلسیس رہنے کا اندازہ ہے جو رات کو کم ہو کر 23 ڈگری تک پہنچ جائے گا۔ دن اور رات کے وقت آسمان میں بجلی کی آواز ہوتی رہے گی۔ دن میں بارش کا اندازہ 80 فیصد ہے جب کہ رات میں 49 فیصد اس کا اندیشہ ہے۔ ایسے میں بارش کی وجہ سے میچ متاثر ہونے کے امکانات ہیں۔