بھارت انسانی حقوق کا ہمیشہ پابند رہا: وزیر اعظم مودی

   

وزیراعظم نریندر مودی نے کل ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ قومی حقوق انسانی کمیشن کے 28ویں یوم تاسیس کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جد و جہدآزادی اور اس کی تاریخ انسانی حقوق اور بھارت کے لیے انسانی حقوق کی اقدار کا ایک عظیم وسیلہ ہے۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ایک ملک کے طور پر اور ایک سماج کے طور پر ہم نے ناانصافی، ظلم و زیادتی کے خلاف مزاحمت کی اور ہم نے صدیوں تک اپنے حقوق کی لڑائی لڑی۔ ایسے وقت میں جب کہ پوری دنیا پہلی جنگ عظیم کے تشدد سے متاثر تھی، بھارت نے دنیا کو حقوق اور عد م تشدد کا راستہ دکھایا۔