بھارت بند۔ احتجاجی کسانوں نے قومی شاہراہ24کو کیا بند

,

   

نئی دہلی۔ زراعی قوانین کے خلاف احتجاج کو چار ماہ کی تکمیل پر 12 گھنٹوں کے بھارت بند کے حصہ کے طور پر سینکڑوں کی تعداد میں جمعہ کے روز کسانوں نے دہلی اترپردیش غازی پور سرحد کو بند کیا۔

مذکورہ کسانوں نے دہلی اور غازی آباد کو جوڑنے والی قومی شاہراہ24کو بند کردیاتھا۔ مذکورہ تین زراعی قوانین کو واپس لینے کی مانگ کرتے ہوئے یہ کسان قومی شاہراہ پر بیٹھ گئے تھے۔

دہلی ٹریفک پولیس نے ایک ٹوئٹ میں کہاکہ”غازی پور سرحد این ایچ 24پر ٹریفک حمل ونقل بند ہے۔ اس طرح جانے سے مہربانی کرکے اجتناب کریں“

YouTube video

ایس کے ایم نے کیا بھارت بند کا اعلان
جمعرات کے روز سمیوکت کسان مورچہ(ایس کے ایم)نے کہاکہ تمام دوکانیں‘ مالس‘ مارکٹس اور معاشی تنصیبات جمعہ کے روز بھارت بند کے پیش نظر بند رہیں گے جو دہلی کی سرحدوں پر مرکز کے تین زراعی قوانین کے خلاف شروع کئے گئے احتجاج کو چار ماہ کی تکمیل پر اعلان کیاگیاہے۔

ایس کے ایم کے بموجب مذکورہ 12گھنٹوں کا بند 6بجے صبح سے 6بجے شام تک جاری رہے گا۔

تاہم ایمبولنس اور دیگر ضروری خدمات کو منظوری رہے گی۔ مذکورہ بھارت بند کا اعلان ایس کے ایم نے کیا جس کی حمایت مختلف کسان تنظیمیں‘ ٹریڈ یونین‘ طلبہ تنظیمیں‘ وکلاء کے گروپس‘ سیاسی پارٹیاں او رریاستی حکومتیں کررہی ہیں۔


زراعی قوانین
ہزاروں کی تعداد میں کسان بیشتر پنجاب‘ہریانہ اور مغربی اترپرپردیش سے دہلی کی سرحدوں‘ سنگھو‘ تکری اور غازی طور میں احتجاج دھرنے پر پچھلے چار ماہ سے بیٹھے ہوئے ہیں اور ان کا مطالبہ ہے کہ زراعی قوانین واپس لیں اور ایم ایس پی کو قانون حیثیت فراہم کریں۔


وہ مذکورہ تین زراعی قوانین کے خلاف پچھلے سال نومبر سے احتجاج کررہے ہیں۔