’بھارت جوڈو نیا ئے یاترا‘ پر حملہ کانگریس کی مذمت کی، عوام کے حقوق کو دبانے کا الزام

,

   

گوہاٹی :گانگریس قائد راہول گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا پر آسام میں حملہ کیا گیا۔ کانگریس پارٹی اور یاترا کے پوسٹرس پھاڑ دئے گئے اور قافلہ کی

گاڑیوں پر حملہ بھی کیا گیا۔کانگریس جنرل سکریٹری کے۔ سی وینوگوپال نے مبینہ حملے کا ایک ویڈیو بھی شیئر کیا اور کہا کہ اس سے بڑھ کر اور کیا ثبوت چاہیے کہ ‘سب سے بدعنوان چیف منسٹر ہمانتا ‘ اور وہ بھارت جوڈو نیائے یاترا’ سے کتنے خوفزدہ ہیں؟ ان کے غنڈے کانگریس کے پوسٹر پھاڑ رہے ہیں اور گاڑیاں توڑ رہے ہیں۔بی جے پی کے غنڈوں کی جانب سے ‘یاترا’ پر حملے کی مذمت کی گئی اور ریاست میں بی جے پی کی حکومت پر الزام لگایا کہ وہ آئین کے ذریعے ملک کے باشندوں کو دیے گئے ہر حق اور انصاف کی ضمانت کو ‘کچلنے اور گرانے’ کی کوشش کر رہی ہے۔ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے کہا کہ پارٹی اپنے کارکنوں اور لیڈروں کو ڈرانے دھمکانے کے اس طرح کے ہتھکنڈوں کو برداشت نہیں کرے گی۔