حیدرآباد29 نومبر(یواین آئی) تلنگانہ کانگریس کی لیڈر سیتکا، راہول گاندھی کی بھارت جوڑویاترا میں شامل ہوگئیں جو فی الحال مدھیہ پردیش میں جاری ہے ۔سیتکا، تلنگانہ میں بھی وائیناڈ کے رکن پارلیمنٹ کی یاترا کا حصہ تھیں ۔انہوں نے اپنے ٹوئیٹرہینڈل سے اس خصوص میں ویڈیو اپنے فالوورس کیلئے شیئر کیا ۔ تلنگا نہ میں بھارت جوڑویاترا کے موقع پر سیتکا نے راہول گاندھی کو جوتے تحفہ میںدیئے تھے۔