کنیا کماری۔کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے چہارشنبہ کے روز سے بھارت جوڑو یاترا کا آغا ز کیاہے‘ جس کے متعلق سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کا کہنا ہے کہ ملک کی دوسری آزادی کی جدوجہد ہے اور اس وقت تک جاری رہے گی جب تک فرقہ پرست طاقتوں کو شکست نہیں دیدی جائے گی۔
قومی سطح پر شروع کی گئی یاترا کو تنقید کا نشانہ بنانے پر بی جے پی کو اڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دوسری جدوجہد آزادی میں بی جے پی کا کوئی رول نہیں رہے گا‘جس سے وہ پارٹی تباہ ہوتی نظر ائے گی۔
یہاں گاندھی منڈپم میں راہول گاندھی کی موجودگی میں چدمبرم نے کہاکہ ”میں ان تمام لوگوں کو بھار ت جوڑو یاترا کو تنقید کانشانہ بنارہے ہیں کہنا چاہوں گا کہ و ہندوستان کی وہ جنگ آزادی کا بھی حصہ نہیں تھے جب مہاتما گاندھی نے کرو یا مرو کا نعرہ لگایاتھا۔
اب بھی تمہارا کوئی رول نہیں ہے۔ ہمارا سفر اس وقت تک ختم نہیں ہوگا‘ جب تک تفریق انگیز طاقتوں شکست فاش نہیں ہوجائیں گی“۔
انہوں نے کہاکہ بی جے پی قائدین کانگریس کی یاترا کو حقیر سمجھا ہے کیونکہ وہ بظاہر ملک کو متحد دیکھنا نہیں چاہتے ہیں ”جب ہم کہتے ہیں متحد ہوجائیں تو وہ کہتے ہیں تقسیم ہوجائیں“ یہ اس بات کی طرف اشارہ تھا کہ بھگوا پارٹی کی ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔