معمولی تبدیلیوں کا امکان ۔حیدرآباد میں جلسہ عام منعقد کرنے کا بھی منصوبہ
حیدرآباد10 اکتوبر ( سیاست نیوز) راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کے تلنگانہ میں روٹ میاپ میں تبدیلی کا امکان ہے۔ راہول گاندھی کی سیکوریٹی کے انچارج ادارہ ایس پی جی عہدیداروں کی ٹیم نے حیدرآباد اور روٹ میں شامل اضلاع کا دورہ کرکے سیکوریٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ایس پی جی عہدیداروں نے حیدرآباد اور خاص طور پر پرانے شہر میں روٹ کی تبدیلی کی سفارش کی ہے۔ ایس پی جی اور کانگریس قائدین کے مشترکہ اجلاس میں بعض تبدیلیوں کو منظوری دی گئی اور توقع ہے کہ آئندہ دو دن میں بھارت جوڑو یاترا کے تلنگانہ میں گزرنے کے راستوں کا اعلان کردیا جائیگا۔ طئے شدہ پروگرام کے مطابق بھارت جوڑو یاترا 24 اکتوبر کو تلنگانہ میں داخل ہوگی تاہم کرناٹک میں غیر معمولی عوامی ردعمل کو دیکھتے ہوئے تاخیر کا امکان ہے ۔ بتایا گیا کہ تلنگانہ میں داخلہ کیلئے دو یا تین دن کی تاخیر ہوسکتی ہے ۔ پارٹی نے 31 اکتوبر کو حیدرآباد میں جلسہ عام کی تیاری کی ہے ۔ 31 ا کتوبر کو اندرا گاندھی برسی کے موقع پر راہول گاندھی نکلس روڈ پر آنجہانی اندرا گاندھی کے مجسمہ پر پھول نچھاور کرینگے ۔ اس کے بعد جلسہ سے خطاب کا منصوبہ ہے۔ پروگرام کی تفصیلات ایس پی جی عہدیداروں سے مشاورت کے ذریعہ طئے کی جائیں گی۔ر