ممبئی: مہاراشٹر میں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کو عوام کی زبردست حمایت حاصل ملتی دکھلائی پڑرہی ہے ۔ اس یاترا میں کانگریس کارکنان کی بڑی تعداد کے علاوہ بچوں، نوجوانوں اور ان کے والدین بڑے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔یہ عوامی سیلاب راہول گاندھی کی قیادت والی بھارت جوڑو یاترا کی حمایت کیلئیسڑکوں پر اترا تھا۔ مہاراشٹرا کانگریس کے صدر نانا پاٹولے و کارگزار صدر محمد عارف نسیم خان بھی اس یاترا میں شامل ہو ئے ۔