بھارت جوڑو یاترا کے سلسلہ میں سائبر آباد میں ٹریفک تحدیدات

   

حیدرآباد۔/30 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) سائبر آباد ٹریفک پولیس نے بھارت جوڑو یاترا کے سلسلہ میں اتوار سے چار دنوں تک مختلف علاقوں میں ٹریفک تحدیدات عائد کی ہیں۔ پیر کو صبح 6 تا سہ پہر 3 بجے شاد نگر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک کا رُخ موڑ دیا جائے گا۔ پرگی سے آنے والی ٹریفک کو شاد نگر چوراہے، بی ایس این ایل آفس اور ریلوے گیٹ سے نیشنل ہائی وے 44 پر موڑ دیا جائے گا۔ حیدرآباد سے شاد نگر آنے والی ٹریفک کوکتور جنکشن سے درگاہ چوراہا، نندی گاما اور قسمت پور کی جانب سے موڑ دیا جائے گا۔ شاد نگر سے حیدرآباد آنے والی ٹریفک کو چتنا پلی ریلوے اسٹیشن روڈ اور کیشم پیٹ ریلوے گیٹ سے موڑ دیا جائے گا۔ جڑچرلہ اور شاد نگر سے آنے والی ٹریفک کو سڑک کی ایک جانب گذرنے کی اجازت ہوگی جبکہ دوسری جانب یاترا گذرے گی۔ سہ پہر 3 بجے تا 8 بجے شب بنگلور سے شمس آباد آنے والی ٹریفک کو موڑ دیا جائے گا۔ منگل کی صبح 6 تا 10 بجے دن مختلف ٹریفک تحدیدات رہیں گی۔ بنگلور سے حیدرآباد آنے والی ٹریفک کو تونڈوپلی ٹول گیٹ اور دیگر علاقوں سے موڑ دیا جائے گا۔ یاترا کے ضمن میں سائبرآباد پولیس نے وسیع انتظامات کئے ہیں۔ر