بھارت میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کرنے پر 10 روہنگیا باشندوں سمیت 16 افراد کو حراست میں لیا

   

نئی دہلی: ریلوے پولیس فورس (RPF) نے اگرتلہ ریلوے اسٹیشن پر 12 غیر ملکی شہریوں سمیت 16 افراد کو غیر قانونی طور پر ہندوستان میں داخل ہونے کے الزام میں حراست میں لیا ہے۔ حکام نے اتوار کو اس کی جانکاری دی۔ گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آر پی) اسٹیشن انچارج رانا چٹرجی نے بتایا کہ ایک ان پٹ کی بنیاد پر، آر پی ایف نے اسٹیشن سے کل 16 لوگوں کو حراست میں لیا ہے، جن میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ اس میں 12 غیر ملکی، دو بنگلہ دیشی اور 10 روہنگیا ہیں۔پولیس نے بتایا کہ حراست میں لیے گئے ملزمان میں مادھو پور کا ابھیجیت دیب نام کا ایک دلال بھی شامل ہے۔ پولیس کے مطابق یہ تمام افراد بنگلہ دیش سے غیر قانونی طور پر ہندوستان میں داخل ہوئے تھے۔ سبھی کو اگرتلہ ریلوے اسٹیشن سے صبح 8:05 بجے کنچنجنگا ایکسپریس کے ذریعے کولکتہ جانا تھا۔