بھارت میں کورونا کے مریضوں کی تعداد پچاس ہزار پار

,

   

نئی دہلی: 3،561 نئے مثبت معاملات اور 89 اموات کے ساتھ جمعرات کے روز ہندوستان میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسوں کی مجموعی تعداد 50،000 سے تجاوز کر گئی یہ بات وزارت صحت کی وزارت نے بتائی ہے۔

کل معاملات میں سے 35،902 لوگ زیر علاج ہیں جبکہ 15،266 افراد صحت مند ہو چکے ہیں ، اور 1،783 اس بیماری کی وجہ سے فوت ہو چکے ہیں۔

مختلف ہندوستانی ریاستوں میں کورونا وائرس کے معاملات

وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق مہاراشٹر سب سے زیادہ متاثرہ ریاست ہے، جہاں مجموعی طور پر مثبت مریضوں کی تعداد 16،758 ہوگئی ، اس کے بعد گجرات میں 6،625 اور دہلی میں 5،532 مثبت معاملات درج کیے گئے ہیں۔

ریاست مہاراشٹر میں بھی 651 اموات ریکارڈ کی گئ ہے ،جو تمام ریاستوں میں ہلاکتوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ گجرات میں کم از کم 396 ، مدھیہ پردیش میں 185 اور مغربی بنگال میں 144 اس بیماری کی وجہ سے اموات ہوئی ہے۔ راجستھان میں 92 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے جبکہ قومی دارالحکومت میں 65 افراد اس وائرس کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

تمل ناڈو میں کل 4،829 معاملات رپورٹ ہوئے ہیں۔ جبکہ مدھیہ پردیش میں 3،138 ، اور راجستھان میں اب تک 3،317 واقعات درج کیے گئے ہیں۔ اتر پردیش میں مجموعی طور پر 2،998 مثبت معاملات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

جن ریاستوں میں ایک ہزار سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے وہ ہیں آندھرا پردیش جہاں پر 1،777 ، پنجاب میں 1،516، تلنگانہ میں 1،107 اور مغربی بنگال 1،456 مثبت معاملات پاۓ گئے ہیں۔

وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گوا کورونا فری ہوگیا ہے۔ وہاں سے کم از کم 7 معاملات درج ہوئے تھے لیکن سب ٹھیک ہوگئے ہیں۔اس ساحلی ریاست میں کوئی اموات نہیں ہوئی ہے۔

جن ریاستوں اور اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 10 سے کم واقعات رپورٹ ہوئے ہیں وہ ہیں اروناچل پردیش ، دادر نگر حویلی ، منی پور ، میزورم اور پڈوچیری ہے۔