بھارت میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 78 ہزار پار

,

   

نئی دہلی: پچھلے چوبیس گھنٹوں میں 3,722 کورونا کی مثبت رپورٹ انے کے بعد بھارت میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 78,003 ہو گئی ہے، مرکزی وزارت صحت نے اس بات کی اطلاع دی ہے۔

کل معاملات میں سے 49،219 لوگ زیر علاج ہیں، اور 2،549 اموات ہو چکی ہیں،جبکہ کم از کم 26،234 افراد اس مرض سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

مہاراشٹر میں کوویڈ 19 کیس 25،922 ہو گئے ہیں ، اس کے بعد گجرات میں 9،267 اور تامل ناڈو میں اب تک 9،227 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

مہاراشٹرا میں بھی سب سے زیادہ اموات کی اطلاع ملی ہے وہاں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 975ہے ، گجرات میں 566 اور مدھیہ پردیش میں 232 لوگ اس وبا کی وجہ سے مر چکے ہیں۔

قومی دارالحکومت میں کم از کم 7،998 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

دیگر ریاستیں جن میں 3،000 سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں وہ ہیں راجستھان وہاں پر 4،328 ، مدھیہ پردیش میں 4،173 اور اتر پردیش میں 3،729 معاملات درج ہوۓ ہیں۔

وہ ریاستیں جہاں 1000 سے زیادہ مثبت معاملات ہیں

دوسری بڑی ریاستوں اور مرکزی ریاستوں میں جہاں ایک ہزار سے زیادہ کیس رپورٹ کیے ہیں وہ ہیں مغربی بنگال جہاں 2،290 ، آندھرا پردیش میں 2،137، پنجاب میں 1،924 اور میں1،367 مثبت معاملات درج کیے گئے ہیں۔

وہ ریاستیں جہاں ایک ہزار سے کم معاملات درج ہوۓ ہیں

بہار میں940 ، ہریانہ میں 793 ، جموں و کشمیر میں 971 ، کرناٹک میں 959 ، کیرالا میں 534 ، اڈیشہ میں 538، تریپورہ میں 155 اور چندی گڑھ میں 187 معاملات درج ہوۓ ہیں۔

وہ ریاست جہاں صفر معاملات ہیں وہ ہیں اروناچل پردیش ، گوا ، منی پور ، میزورم اور انڈمان اور نیکوبر جزیرے کے جزیرے بھی شامل ہیں۔