بھارت میں کویڈ19 کے مثبت معاملات کا پچھلے 12 گھنٹوں میں 9 فیصد اضافہ

,

   

نئی دہلی: پچھلے 12 گھنٹوں میں کوویڈ 19 کے 547 نئے کیسوں کے اضافے کے ساتھ بھارت میں کورونا وائرس مثبت کیسوں کی کل تعداد جمعہ کو 6،412 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت و خاندانی بہبود کی اطلاع کے مطابق کل کیسوں میں سے 5،709 مثبت مریض زیر علاج ہیں جبکہ 504 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔

پچھلے 12 گھنٹوں کے دوران 30 نئی اموات کی اطلاع ملی ہے جبکہ اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر199 ہو چکی ہے۔

وزارت کے مطابق مہاراشٹر میں 1،364 مثبت واقعات ریکارڈ کرنے کے بعد سب سے زیادہ متاثرہ ریاست بن گئی ہے۔ 834 معاملات کے ساتھ تامل ناڈو دوسرے نمبر پر ہے۔

دہلی میں اب تک رپورٹ کی مطابق مریضوں کی کل تعداد 720 ہے۔

چین میں دسمبر 2019 سے اس وائرس کے ابھرنے کے بعد سے 15 لاکھ سے زیادہ معاملات اور 96،700 سے زیادہ اموات ریکارڈ کی جاچکی ہے۔

451،491 کے ساتھ ریاستہائے متحدہ امریکہ اس وبائی مرض میں پہلے نمبر پر ہے۔

پورے براعظم یورپ میں مریضوں کی کل تعداد 811,723 ہے، اور یہ براعظم اس مرض میں پہلے نمبر پر ہے۔ جن میں اموات کی تعداد 65,811 ہے ۔

جبکہ اٹلی میں سب زیادہ ھلاکتیں ہوئی ہیں، جہاں کل اموات 18,279 ہے، جبکہ اسپین میں کل اموات کی تعداد 15,238 ہے اور برطانیہ میں 7,987 اموات ہوئی ہیں۔