’’بھارت‘‘ کی شوٹنگ منسوخ، کیٹرینہ ایکشن سین کے دوران زخمی

   

بالی ووڈ ایکٹریس کیٹرینہ کیف ان دنوں پیر کے زخمی ہونے سے متاثر ہیں۔ حال ہی میں ایک ایونٹ کے دوران وہ ہاتھ میں چھڑی لئے نظر آئی تھیں اور ان کے پیر پر پٹی بندھی ہوئی تھی۔ ذرائع کی مانیں تو کیٹرینہ کو یہ چوٹ فلم ’’بھارت‘‘ کے سیٹ پرا یک ایکشن سین شوٹ کرنے کے دوران لگی ہے اور اب اسی وجہ سے وہ فلم کی شوٹنگ بھی نہیں کرپا رہی ہیں جی ہاں خبروں کی مانیں تو کیٹرینہ کی یہ چوٹ فلم بھارت کے پروڈیوسرس کے لئے مصیبت بن گئی ہے۔ ایک ویب سائٹ کے مطابق کیٹرینہ کیف کے پیر میں لگی چوٹ آج کل بھارت کے پروڈیوسرس کے لئے پریشانی کا سبب بن گئی ہے۔ چوٹ کی وجہ کیٹرینہ کیف فلم کی شوٹنگ نہیں کررہی ہیں جس کی وجہ بھارت کا پروڈکشن رکا ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق کیٹرینہ کیف کو صحتیاب ہونے میں کچھ دن اور لگیں گے وہ اس وقت آرام کررہی ہیں تاکہ ان کے پیر کا زخم جلد سے جلد ٹھیک ہو جائے۔ اتنا ہی نہیں کیٹرینہ کے زخم کی وجہ سے سورج پنچولی، ایزابیل کیٹرینہ اسٹار فلم کا ٹائٹل ’’ٹائم ٹو ڈانس‘‘ کی شوٹنگ بھی آگے بڑھا دی گئی ہے۔ دراصل اس فلم میں سلمان خان کے سوپر ہٹ گیت ’’او او جانے جاناں‘‘ کو ری کریٹ کیا جارہا ہے جس میں سلمان اور کیٹرینہ بھی پرفارم کرنے والے تھے لیکن اب اس کی شوٹنگ بھی آگے بڑھا دی گئی ہے۔