بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر اگلے ماہ روس کا دورہ کریں گے

   

نئی دہلی: وزیر خارجہ ایس جے شنکر اگلے ماہ روس کا دورہ کریں گے۔ ایس جے شنکر 8 نومبر کو ماسکو پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق اپنے دورے کے دوران وہ اپنے روسی ہم منصب سے دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی پیش رفت پر بھی بات کریں گے۔ ایس جے شنکر ایک ایسے وقت میں روس کا دورہ کر رہے ہیں جب روس اور یوکرین کے درمیان جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی عروج پر ہے۔ روس اور یوکرین نے گزشتہ چند دنوں سے ایٹم بم کے استعمال کے بارے میں وقتاً فوقتاً وارننگ بھی دے چکا ہے۔