بھانجہ کے ہاتھوں ماموں کا قتل

   

حیدرآباد ۔شاہ علی بنڈہ علاقے میں پیش آئے ایک قتل کی واردات میں بھانجے نے اپنے ماموں کا چاقوسے حملہ کر کے قتل کردیا۔پولیس کے مطابق 38 سالہ محمد خالد ساکن حمال واڑی شاہ علی بنڈہ جو پیشہ سے کار ڈرئیورتھا کا جھگڑا اپنے بھانجے شیخ عبدل سلیمان سے ہوا۔ بتایا جاتا ہے کے سلیمان حالت نشہ میں تھا اور جھگڑے کے دوران اس نے محمدخالد پر چاقو سے وار کردیا جس کے نتیجہ میںخالد شدیدزخمی ہوگیا۔ وہاں کے مقامی افراد نے اسے دواخانے عثمانیہ منتقل کیا جہاں پر ڈ اکٹرس نے اسے مردہ قرار دیا۔پولیس شاہ علی بنڈہ نے اس سلسلہ میںقتل کا مقدمہ درج کر تے ہوئے سلیمان کو حراست میں لے لیا۔