ٹوکیو : بھاوینا پٹیل نے ہفتہ کے روز نئی تاریخ رقم کی۔ بھاوینا ٹوکیو پیرالمپکس کے ٹیبل ٹینس مقابلے کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی ہندوستانی کھلاڑی بن گئی ہیں اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے ملک کے لیے ان کھیلوں میں کم از کم چاندی کا تمغہ یقینی بنایا۔بھاوینا نے اپنی چینی حریف میاؤ ژانگ کو کلاس 4 کے سیمی فائنل میں تین ۔دو سے شکست دی۔ ہندوستانی کھلاڑی نے دنیا کی تیسرے نمبر کی کھلاڑی کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل میچ 7-11 ، 11-7 ، 11-4 ، 9-11 ، 11-8 سے 34 منٹ میں جیتا۔