بھاگلپور میں خصوصی مہم میں 265 مجرم گرفتار

   

بھاگلپور۔13جون ( سیاست ڈاٹ کام)بہار کے بھاگل پور ضلع یں مجرموں کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم میں پولیس نے 265 مجرموں کو گرفتار کیا ہے ۔سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ آشیش بھارتی نے ہفتے کو بتایا کہ مئی میں ضلع کے مختلف تھانہ علاقوں سے کئی معاملوں میں مفرور 265 مجرموں کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں 12 انعامی اور خطرناک مجرم بھی شامل ہیں۔گرفتار مجرموں کے پاس سے دس پستول،ایک میگزین،60کارتوس اور 15 گاڑی ضبط کی گئیں۔