بھنسالی کی فلم سے سلمان کی وجہ پرینکا چوپڑہ آؤٹ

   

انڈسٹری میں یہ بات مشہور ہے کہ سلمان خان دوستی اور دشمنی اچھی طرح نبھاتے ہیں۔ پرینکا چوپڑہ نے جب سے سلمان خان کی فلم بھارت چھوڑی ہے تب سے یہ دونوں کے درمیان ان بن کی خبریں آرہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس اب لگاتار یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ سلمان خان اب پرینکا چوپڑہ کے ساتھ کبھی کام کرنا نہیں چاہتے۔ حال ہی میں آئی خبر کی مانیں تو پرینکا کے ہاتھ سے سلمان کی وجہ ایک بگ بجٹ فلم نکل گئی ہے بیتے دنوں کرن جوہر کے شو میں پہنچی پرینکا چوپڑہ نے یہ خلاصہ کیا تھا کہ وہ جلد سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ نظر آسکتی ہیں۔ لیکن اب لگتا ہے کہ ان کے ہاتھ سے یہ فلم نکل گئی ہے۔ ذرائع کہتے ہیں کہ بنھسالی کو سلمان اور پرینکا میں سے ایک کا انتخاب کرنا تھا اور انہوں نے سلمان کو منتخب کیا حالانکہ ان رپورٹس میں کتنی سچائی ہے اسے لے کر کچھ بھی کہہ پانا فی الحال مشکل ہے۔ سلمان خان ڈائرکٹر سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام کررہے ہیں۔ یہ صحیح ہے اور یہ بھی صحیح ہے کہ پرینکا کسی فلم کے سلسلہ میں بھنسالی سے بات کررہی تھیں لیکن فی الحال یہ کہہ پانا مشکل ہے کہ یہ دونوں ایک ہی فلم سے جڑے ہوئے ہیں یا نہیں حالانکہ سابق میں سلمان خان نے فلم بھارت کے پرموشن کے دوران کہا تھا کہ وہ پرینکا سے ناراض نہیں ہے اگر انہیں کوئی اچھا آفر ملتا ہے تو دونوں ساتھ میں کام کرتے نظر آسکتے ہیں۔