بھولکپور میں ٹی آر ایس کی رکنیت سازی

   

حیدرآباد 7 جولائی (پریس نوٹ) بھولکپور، مشیرآباد میں آج ٹی آر ایس کی رکنیت سازی کا آغاز محمد شریف ا لدین سابق اسٹیٹ سکریٹری ٹی آر ایس پارٹی کی قیادت میں ہوا۔ اس پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مشیرآباد کے رکن اسمبلی ایم گوپال، ٹی سائی کرن یادو اور ایم جئے سمہا نے شرکت کی۔ اس موقع پر عوام کی کثیر تعداد نے ٹی آر ایس کی رکنیت حاصل کی۔ اس موقع پر ٹی آر ایس قائدین جنید، ابرار، منور، چاند صاحب، رحیم و دیگر موجود تھے۔