بھومی پوجن پر پرسنل لا بورڈ سخت ناراض: مولانا رحمانی

,

   

نئی دہلی: ایک جانب ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لئے پوجا پاٹ اور رسوم ادا کی جارہی ہیں، وہیں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابری مسجد ہمیشہ مسجد رہے گی۔ غاصبانہ قبضہ سے حقیقت ختم نہیں ہو جاتی۔ بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا ولی رحمانی کے ذریعہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ظالمانہ اور غیر منصفانہ ہے۔ مولانا ولی رحمانی نے مسلمانوں سے مایوس نہ ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہاں کافی وقت تک بیت اللہ شریف بھی بتوں کی پوجا کا مرکز بنا رہا۔ انہوں نے ترکی کی مسجد آیا صوفیہ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ حالات کتنے ہی زیادہ خراب ہوں ہمیں مایوس نہیں ہونا ہے۔اس سے قبل تفصیلی بیان جاری کرتے ہوئے مسلم پرسنل لا بورڈ کی طرف سے کہا گیاتھا کہ بابری مسجد کے مقام پر ایک مندر کی بنیاد رکھی جارہی ہے۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اپنے دیرینہ موقف کو دہرانا ضروری سمجھتا ہے کہ ‘‘اسلامی شریعت کی روشنی میں جہاں ایک بار مسجد قائم ہوجاتی ہے وہ تا قیامت مسجد رہتی ہے۔