بھونگیر بار اسوسی ایشن کے انتخابات

   

بھونگیر /8 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بھونگیر میں آج بار اسوسی ایشن کی جانب سے مقامی بھونگیر کورٹ میں تلنگانہ ریاست کی دس سالہ یوم تاسیس تقریب کے سلسلہ میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔اس اجلاس میں علحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کیلئے تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے بھونگیر کے سینئر وکیل عبدالرحیم کو تہنیت پیش کی گئی۔اس موقع بار اسوسی ایشن کے صدر ناگارم انجیا نے کہا کہ علحدہ ریاست تلنگانہ کی تحریک میں وکلاء نے اہم کردار ادا کیااور عبدالرحیم ایڈوکیٹ کی صدارت میں دہلی میں جنترمنتر پر دھرنا دیا۔انہوں نے کہا کہ وکلاء کی کوشش اور جدوجہد سے تلنگانہ کی تشکیل عمل میں آئی ہے۔اس موقع پر وکلاء کیشوریڈی،اسمعیل،وسیم،نہال،اور دیگرموجود تھے۔