بھوپالی اچاری گوشت

   

اجزا: گوشت آدھا کلو، پیاز دو عدد، ٹماٹر چوپ کئے ہوئیچار عدد، پسی ہوئی ہلدی آدھا چائے کا چمچہ، پسا ہوا دھنیا ایک کھانے کا چمچہ، پسا ہوا لہسن ادرک ایک کھانے کا چمچہ،پسا ہوا گرم مسالہ ایک چائے کا چمچہ، پسی ہوئی لال مرچ دو چائے کے چمچے، اچاری مسالہ ایک کھانے کا چمچہ، ہرادھنیا چوپ کیا ہوا ایک کھانے کا چمچہ، تیل آدھا پیالی۔
ترکیب : دیگچی میں گوشت، ہلدی، لہسن، ادرک، دھنیا، لال مرچ، پیاز اور نمک ملا کر اُبالیںدو فرائننگ پین تیل گرم کر کے ٹماٹر بھونیں،اس میں اُبلا ہوا گوشت، اچاری مسالہ ، ہری مرچیں، گرم مسالہ، اور ہرا دھنیا ملا کر دَم پر رکھ دیں۔