بھوپال۔ شہر کی ایک ضلع عدالت نے تبلیغی جماعت سے وابستہ 69لوگ جس میں 54غیر ملکی بھی شامل ہیں شہر میں ’کرونا وائرس پھیلانے‘ کے الزام میں جیل بھیجا ہے۔
جسٹس سریش کی ایک بنچ نے جمعہ نے روز تبلیغی جماعت کے 51ممبرس کو14دنوں کی عدالتی تحویل میں بھیجنے کے احکامات جاری کئے ہیں‘ وہیں 18ممبرس کو جنھیں ایک روز قبل مئی تک تحویل میں رکھنے کا حکم دیا تھا اس کو 27مئی تک کردیا ہے۔
اس کے علاوہ عدالت نے ان کی ضمانت کی درخواستوں کو بھی مسترد کردیاہے۔ پولیس کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ 54غیر ملکی جنہیں عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے ان کا تعلق قازقستان‘ ازبکستان‘ انڈونیشیاء‘ میانمار‘ ساوتھ افریقہ‘ تنازنیا‘ کینڈا‘ لندن اور پنیسلاونیا سے ہے۔
ضلع پولیس کے مطابق نئی دہلی میں ایک مذہبی اجتماع میں شرکت کے بعد ریاست مدھیہ پردیش کی درالحکومت بھوپال کو یہ لوٹے تھے اور ان کے مبینہ سفر کے بعد ریاست کی درالحکومت میں کویڈ19کے معاملات کی تعداد میں اچانک اضافہ ہوگیاتھا۔
قومی آفات اور اپی سی کی فعات 188‘269‘270اور 51کے تحت ان لوگوں کے خلاف مقدمہ در ج کیاگیاہے۔
اس کے علاوہ غیر ملکیوں پر غیر ملکی ایکٹ کی دفعہ13اور14کے تحت مقدمہ درج کیاگیاہے او ران کے پاسپورٹس بھی عدالت نے ضبط کرلئے ہیں۔
مذکورہ لوگوں کے خلاف ایف ائی آر درج کرنے کے بعد ایک ماہ کی قرنطین میں رکھے جانے والوں کو بھوپال پولیس نے عدالت میں پیش کیاہے۔
بھوپال پولیس کے ایک سینئر عہدیدار نے کہاکہ مزید ممبرس کو بھی عدالت میں پیش کیاجائے گا