بھوپال: آٹھ سالہ لڑکی کی عصمت ریزی اور قتل کا معاملہ، اصل مجرم گرفتار

,

   

بھوپال(مدھیہ پردیش): بھوپال پولیس نے دعوی کیا ہے کہ آٹھ سالہ لڑکی کی عصمت ریزی اور اس کا قتل کرنے والے کا اصل مجرم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بھوپال میں اتوار کی اولین ساعتوں میں ایک آٹھ سالہ لڑکی کی عصمت ریزی اور اس کا قتل کر کے ایک نالہ میں پھینک دیا گیا تھا۔ بعد ازاں اس کی نعش کو نالہ سے برآمد کرلیاگیا۔ مجرم مقتولہ کا پڑوسی بتایا گیا۔ بھوپال زون۔۱ کے اے ایس پی عقیل پٹیل نے بتایا کہ ہم نے مجرم کو پکڑلیا ہے۔

مجرم متاثرہ لڑکی کے گھروالو ں سے بہت قریب تھا۔ عقیل پٹیل نے بتایاکہ ہم مجرم کو کڑی سے کڑی سزا دلائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے مجرم کو کھنڈوا علاقہ سے گرفتار کیا ہے۔ واضح رہے کہ اس معاملہ میں چھ پولیس اہل کارو ں کو برطرف کردیا گیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق لڑکی کی موت عصمت ریزی کے بعد گلا گھونٹنے سے ہوئی ہے۔