بھوپال اور اندور کیلئے پہلے پولیس کمشنرس کی تقرری

   

بھوپال : انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) کے 1977 بیچ کے افسر مکرند دیوسکر کے بھوپال کے پولیس کمشنر اور 2003 بیچ کے ہری نارائن چاری مشرا اندور کے پہلے پولیس کمشنر بنائے گئے ہیں ۔ اس سلسلے میں آج ریاستی حکومت کی جانب سے احکامات جاری کیے ہیں ۔ حکومت نے بھوپال اور اندور میں کل رات ہی پولس کمشنر نظام نافذ کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ۔ دیوسکر چیف منسٹر سکریٹریٹ میں آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی (او ایس ڈی) کے طور پر تعینات تھے ، جبکہ مسٹر مشرا اندور میں انسپکٹر جنرل کے طور پر کمان سنبھال رہے تھے ۔یاد رہے کہ مدھیہ پردیش کے دو شہروں بھوپال اور اندور میں پولس کمشنر سسٹم نافذ ہونے کے بعد سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ نے آج کہاکہ انہوں نے 20 برس قبل ہی اس وقت کی بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت کو اس کی تجویز بھیجی تھی، لیکن اسے نامنظور کردیا گیاتھا۔