بھوک سے نڈھال فلسطینی بچے کی گھاس کھانے کی ویڈیو!

   

غزہ سٹی: 7 اکتوبر کوغزہ پٹی میں جنگ شروع ہونے کے بعد سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پر غلط اور جعلی معلومات کا ایک سمندر بہہ رہا ہے۔ان ویڈیوز میں جو حال ہی میں بڑے پیمانے پر پھیلی ہیں ان میں ایک کلپ بھی ہے جس میں ایک چھوٹے بچے کو دکھایا گیا ہے، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ فلسطینی ہے اور وہ بھوک کی وجہ سے گھاس کھا رہا ہے۔یہ ویڈیو 12 نومبرکو شائع ہوئی اور اب تک اسے سوشل میڈیا پر دسیوں ہزار بار شیئر کیا جا چکا ہے۔ اس میں ایک بچے کو دکھایا گیا ہے جو ایک کھیت میں بیٹھا اپنی بھوک مٹانے کے لیے گھاس کھا رہا ہے۔اس دوران سوشل میڈیا پر اس کلپ کو پوسٹ کرنے والے صارفین نے کہا کہ دیکھو اس فلسطینی بچے کو جو شدید بھوک میں گھاس کھا کر پیٹ بھر رہا ہے۔غزہ کی پٹی کا اسرائیل کی طرف سے کیا گیا محاصرہ وہاں کی آبادی کے لیے تباہ کن ثابت ہوا ہے اور علاقے میں قحط چل رہا ہے۔خوراک کی شدید قلت کے ساتھ ساتھ پینے کے پانی کی کمی کے ساتھ انسانی بحران بھی بڑھ گیا ہے۔ورلڈ فوڈ پروگرام نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی آبادی کو فوری طور پر فاقہ کشی کے امکان کا سامنا ہے کیونکہ خوراک اور پانی کی فراہمی عملاً ناپید ہو چکی ہے۔